Add To collaction

19-Jan-2023 لیکھنی کی کہانی - موبائل

بسم ﷲ الرحمن الرحیم

موبائل
سمیہ بنت عامر خان 

میں موبائل ہوں ۔۔۔۔
میرے بغیر اس دور کے سارے کام ادھورے ہے
جس طرح کھانے میں ذائقہ کے لئے نمک ضروری ہے اسی طرح زندگی میں میَں ضروری ہوں
میں بچے ، بوڑھے ،جوان ہر کسی کی ضرورت ہوں 
آج کے دور میں صرف روٹی ،کپڑا،مکان ہی بنیادی ضرورت نہیں ہے ان کے ساتھ میں بھی شامل ہوں 
میں تو گھر کے ایک فرد کی طرح ہوں 
میں عزیزوں کی خیریت بتاؤں
میں ملکوں کے کاروباری حالت بتاؤں
شئیر مارکیٹ کی تیزی اور مندی کے ساتھ موسم کی کیفیت بتاؤں
میں تعلیمی بلندی پر پہنچاؤں
میں انمول نعمت ہوں اس دور کی
مگر اے میرے عزیزوں ہر چیز کے اچھے اور برے دو پہلو ہوتے ہیں 
اسی طرح میرے اچھے اور برے دونوں استعمال ہے
تم کرتے ہو مجھ سے نیاز و راز کی باتیں 
تم کرتے ہو مجھ سے عزیزوں کی غیبت 
جہاں میں تجارتی ترقی کا ذریعہ ہوں وہی اخلاقی پستی کا ذریعہ بھی ہوں
میں بے حیائی کے کاموں کا اڈہ بھی ہوںے
میں بدنامی اور رسوائی کا ذریعہ بھی ہو 
میں ذلت کی گہری کھائی بھی  ہوں
ہاں میں ایک نعمت بھی ہوں اور ایک لعنت بھی ہوں
جہاں میں ترقی کی منازل پر معاون و مددگار ہوں
وہی میں اخلاقی پستی کے دہانے پر لے جانے والا بھی ہوں 
اے دوستوں میری کنجی آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے 
جہاں آپ نے مجھ سے فائدہ حاصل کیا تو آپ کے لئے نعمت ہوں 
جہاں آپ میرے کھیل و لعب میں پھنس گئے 
وہاں آپ کی اخلاقی گراوٹ کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔

   18
3 Comments

Simran Bhagat

21-Jan-2023 04:46 PM

Very nice

Reply

shweta soni

19-Jan-2023 05:49 PM

👌👌👌

Reply

Muskan Malik

19-Jan-2023 03:09 PM

بہت خوبصورت 👌

Reply